نئی دہلی ،04؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) حکومت نے آج بتایا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر اس سال دو ماہ میں 633 بار امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے آج راجیہ سبھا کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے سال 2018 میں جنوری اور فروری کے دوران جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر 432 بار اور بین الاقوامی سرحد پر 201 بار امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال 2017 میں پاکستان نے کنٹرول لائن پر 860 بار اور بین الاقوامی سرحد پر 111 بار امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔اہیر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بھی بتایا کہ سال 2002 میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کے سب سے زیادہ 8,376واقعات اور سال 2003 میں ایسی 2,045واقعات ہونے کی خبر ہے۔جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کے درمیان نومبر 2003 میں امن معاہدے خلاف ورزی ہوئی تھی۔